سندھ ریلیف آرڈیننس مسترد
ایم کیوایم پاکستان نے سندھ ریلیف آرڈیننس کو مکمل مسترد کردیا۔
کنوینئر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں وفاق کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کراچی بھی پاکستان کا حصہ ہے ۔ اُنہوں نے سوال کیا کہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ کھل گئی ہے۔کیا وہاں کورونا ویزہ لے کر جاتا ہے؟
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کنونیئر خالد مقبول صدیقی کاکہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کراچی کو ذاتی کمائی کا ذریعہ سمجھ لیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی نہیں چلے گا تو ملک کیسے چلے گا ؟انہوں نے کہا کہ وہ سندھ ریلیف آرڈیننس کو مکمل مسترد کرتے ہیں ۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ تاجروں کو فی الفور قرضے دئیے جائیں ۔یوٹیلٹی بلز معاف کریں یا موخر کئے جائیں۔
خالد مقبول صدیقی کاکہناتھا کہ وفاق کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کراچی بھی پاکستان کا حصہ ہے ۔ وینٹی لیٹرز کی شدید کمی ہے۔ فوری طور پر 300یا 400 وینٹی لیٹرز کی ضرورت ہے۔ا ُنہوں نے سوال کیا کہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ کھل گئی ہے۔کیا وہاں کورونا ویزہ لے کر جاتا ہے؟
Comments are closed on this story.